وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن 16 جنوری کو وزیراعلیٰ کیمپ آفس جگلوٹ کا باقاعدہ افتتاح کرینگے

اتوار 14 جنوری 2018 20:31

جگلوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن 16 جنوری کو وزیراعلیٰ کیمپ آفس جگلوٹ کا باقاعدہ افتتاح کرینگے ،کیمپ آفس جگلوٹ کے افتتاح کے بعد کھلی کچہری میں جگلوٹ کے اجتماعی عوامی مسائل سن کر ان مسائل کے حل کے لیے احکامات دینگے ، جگلوٹ کے عوام اپنے علاقائی ، عوامی اور اجتماعی مسائل کے حوالے سے کھلی کچہری میں وزیراعلیٰ کو آگاہ کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ جگلوٹ میں کھلی کچہری اس سے قبل کچہری میں کھلی کچہری کے عنوان سے صوبے بھر کے عوامی اجتماعی اور اداروں سے مطلق عوامی شکایات کے ازالے سے وزیراعلیٰ کی جانب سے شروع کی جانے والے کچہریوں کا تسلسل ہے۔

متعلقہ عنوان :