اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں

مختلف وارداتوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر نے شہریوں کو نقدی ، طلائی زیورات اور موبائل فونز کل مالیتی 18 لاکھ سے محروم کر گئے، مقدمات درج

اتوار 14 جنوری 2018 20:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چوری ، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے ، 4 مختلف وارداتوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر نے شہریوں کو نقدی ، طلائی زیورات اور موبائل فونز کل مالیتی 18 لاکھ سے محروم کر گئے ، وفاقاقی پولیس محض مقدمات درج کرنے پر اکتفا کر رہی ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ تھری کے رہائشی آصف علی کو دو پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کی وردی میں ملبوس نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے گھر میں گھس کرلوٹ لیا۔ آصف علی اپنے اہلیخانہ کے ہمراہ خریداری کر کے گھر واپس پہنچا تو نامعلوم پرائیوٹ سیکیورٹی کمپنی کی وردی میں ملبوس دو مسلح ڈاکوئوں نے ان کو یر غمال بنا کر نقدی ، طلائی زیورات کل مالیتی 11 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تھانہ اندسٹریل ایریا پولیس نے آصف علی کی درخواست پر نامعلوم ڈاکووں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔مسلح راہزنی کی واردات میں دو نامعلوم مسلح موٹر سائکل سواروں نے جی نائن (کراچی کمپنی )کے دوکاندار کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا ۔ احتشام نوید اپنی دوکان بند کر کے رات کو گھر جا رہا تھا کہ دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے مارکیٹ کے قریب ہی اس کو روک لیا اور پستول دکھا کو نقدی اور موبائل کل مالیتی 50 ہزار چھین کر فرار ہوگئے ۔

تھا نہ کراچی کمپنی پولیس نے نامعلوم ڈاکووعں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ اسی طرح چوری کی واردات میں سہیل اکبر نامی گھریلو ملازم نے اپنی مالکن کی غیر موجدگی کا فائدہ اتھاتے ہوئے نقدی 5 لاکھ چرا لئے اور فرار اور روپوش ہو گیا ۔ روات مین مقیم نشاط بیگم کے گھریلو ملازم نے اس کی غیر موجودگی میں گھر کی الماریون سے نقدی پانچ لاکھ نکال لی ۔

نشاط بیگم جب گھر واپس آئی تو الماری سے نقدی غائب تھی جس پر نشاط بیگم نے سہیل اکبر کے خلاف تھانہ سہالہ مین مقدمہ درج کرا دیا ہے ۔ اسلام اباد کے سیکٹر جی الیون مین رہائش پذیر عرفان حیدر کے گھر میں ملازم بن کر انے والے چور نے اے ٹی ایم کارڈ ، نقدی اور گھریلو سامان چرا لیا اور روپوش ہو گیا ۔ کاشف نامی ملزم نے چند دن قبل عرفان حید سے نوکری مانگی اور بعد ازاں واردات کر کے غائب ہو گیا ۔ عرفان حیدر نے تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کرا دیا ہے

متعلقہ عنوان :