اسلام آباد ٹریفک پولیس نے نیلی ہیڈ لائٹ کا استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کر لیا

ہیوی سائیلنسر والی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھی کاروائی جاری،کاروائی کے لئے آئی ٹی پی کے سپیشل سکواڈ تشکیل دے دیا گیا

اتوار 14 جنوری 2018 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2018ء) آئی جی پی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کا نیلی بتی والی پرائیویٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ،ہیوی سائیلنسر والی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھی کاروائی جاری،کاروائی کے لئے آئی ٹی پی کے سپیشل سکواڈ تشکیل،پولیس اور دیگر محکموں کے مجاز افسران کے علاوہ کسی بھی پرائیویٹ گاڑی پر نیلی بتی لگانے کی اجازت نہیں،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کے ساتھ ساتھ تھانہ جات میں مقدمہ بھی درج کیا جائے گا،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمدتفصیلات کے مطابق آئی جی پی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے نیلی بتی والی پرائیویٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹریفک نے تمام زونز کے انچارج صاحبان کو ہدایات جاری کردی ہیں اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈ تشکیل دے دیئے ہیں جو اسلام آباد کی اہم شاہراہوں اورچوکوں پر تعینات ہیںاور نیلی بتی والی پرائیویٹ گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ہیوی سائیلنسر والی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لا رہے ہیں ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے شہریوں کو تنبیہ کی ہے کی ہے پولیس اور دیگر محکموں کے مجاز افسران کے علاوہ کسی بھی پرائیویٹ گاڑی پر نیلی بتی لگانے کی ہرگز اجازت نہیں ہے لہذاشہری اپنی گاڑیوں پر نیلی بتی لگانے سے گریز کریں ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات بھی درج کئے جائیں گے،،،،

متعلقہ عنوان :