تلاوت قرآن کریم سے دنیا وآخرت کی بھلائیاں نصیب ہوتی ہیں ،ڈاکٹر مفتی محمد ظفر جلالی

دینی مدارس اسلام کے مراکز اور قلعے ہیں ،جہاں لاکھوں طلباء کو دین متین کی تعلیم سے روشناس کرایا جاتا ہے

اتوار 14 جنوری 2018 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2018ء) تحریک لبیک کے رہنما مفتی عثمان رضوی کے زیر نگرانی جامعہ حسن ِمصطفی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہو ا جس میں پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی پرنسپل وشیخ الحدیث جامعہ اسلام آباد نے اظہار خیال کرتے ہوئے فرمایاکہ قرآن مجیدسر چشمہ ہدایت ہے ۔قرآن مجید ایک ایسی کتاب ہے کہ جس میں شک کی گنجائش نہیں ۔

تلاوت قرآن کریم سے دنیا وآخرت کی بھلائیاں نصیب ہوتی ہیں ۔دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں ۔یہاں سے علماء کرام اور حفاظ کرام تیار ہیں جو دین اسلام کی خدمت کرتے ہیں اور ملک وملت کی صحیح جانب رہنمائی کرتے ہیں ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج اُمت مسلمہ کی پستی کا سب سے بڑا سبب یہ ہے کہ اُمت مسلمہ نے اپنا ربط قرآن مجید سے منقطع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اگر ہم قرآن مجید کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل پیرا ہوتے اور اپنی جمعیت کو اُکھڑنے نہ دیتے تو آج ہمیں یہ دن نہ دیکھنے پڑتے ۔

انہوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں چاہیے کہ کہ ہم اولاد کی صحیح تربیت کریں تاکہ وہ دین اسلام کی خدمت کریں اور وطن عزیز کے ایک باعزت اور باوفا شہری بن سکیں ۔تقریب میں مفتی وقار احمد مدنی صوبائی آرگنائر شمالی پنجاب تحریک لبیک ،مولانا ہاشم مجددی ،مولاناعارف چشتی ،صاحبزداہ عبد الرحمن سیالوی ،مولانا جلال الدین رضوی ،مولانا ماجد نواز جلالی،غازی ممتاز حسین قادری شہید کے صاحبزادہ اور بھائی ملک عابد حسین اور سمیت تحریک لبیک کے عہدیداران اور اراکین نے بھرپور شرکت کی اور اس موقع پر اسی دارالعلوم میں تحریک لبیک یار سول اللہ کا ضلعی دفتر قائم کیا گیا اور مفتی محمد عثمان رضوی کو تحریک لبیک یارسول اللہ راولپنڈی کینٹ کی تنظیمی سازی کیلئے کنونیئر مقرر کیا گیا ۔

اور تحریک کے عہدیداران واراکین نے ناموس رسالت اور نظام مصطفی کی حکمرانی کیلئے قائد تحریک ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی چیئرمین تحریک لبیک پاکستان کی جرأت مند قیادت پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ ہم اُن کی قیادت میں تحریک کے مشن کو آگے بڑھانے میں خوب کردار اد کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :