سابق وزیراعلیٰ سید غوث علی شاہ کی خیرپور میں نیورو سرجن ڈاکٹر ذوالفقار ان کے بھائی اور والد ہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت

اتوار 14 جنوری 2018 20:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2018ء) مسلم لیگ کے سنئیر رہنماء وسابق وزیراعلیٰ سید غوث علی شاہ نے خیرپور میں نیورو سرجن ڈاکٹر ذوالفقار ان کے بھائی اور والد ہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈیشنل سیکریٹری منصور وسان سمیت تمام ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہونا چاہئیے ،جب ڈاکٹر جیسے معتبر پیشے سے تعلق رکھنے والے لوگ غنڈہ گردی سے محفوظ نہیں ہیں تو عام شہریوں کو کیسے انصاف ملے گا ،ایک بیا ن میں سید غوث علی شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار وہ عظیم شخصیت ہے جو بھرپور مراعات والی کراچی کی ملازمت کو خیر باد کہہ کر خدمت کا جذبہ لئے خیرپور آگئے ہیں،ایسے اعلیٰ تعلیم اور تجربہ کار سرجن کے ساتھ ایسے واقعا ت یہ پیغام دیتے ہیں کہ اقتدار اور طاقت کے نشے میں بدمست لوگ خود کو ھٹلر اور ہلاکو سمجھتے ہیں جو کسی کے سامنے جواب دے نہیں تھے،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار کا قصور صرف اتنا ہے کہ اس نے غیر قانونی احکامات نہ مانتے ہوئے کلینک میں موجود مریضوں کو نظر انداز کردیا تھا جس کی سزا یہ دی گئی کہ ان کے بھائی کا کان کاٹا گیا اور بوڑھی والدہ پر سرئیے برسائے گئے جو انسانی شرمناک اور انسان سوز عمل ہے ،لہذا سندھ حکومت میں بیٹھے لوگوں کو واقعے کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے،انہوں نے کہا کہ جس طرح سریوں سے مسلح جتھے نے ڈاکٹر ذوالفقار ان کے بھائی اور والدہ پر تشدد کیا ہے کسی بھی مہذب معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی ،سندھ حکومت کے لئے یہ واقعہ ایک ٹیسٹ کیس بھی ثابت ہوسکتا ہے،اگر وہ ملزمان کے خلاف بلا تفریق کارروائی کریں،سید غوث علی شاہ نے کہا کہ واقعہ کے گواہان موجود ہیں ،جن سے معلومات کر کے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جاسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ واقعہ کی فی الفور ایف آئی آر درج ہونی چاہئیے اور بغیر وقت ضائع کئیے ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ،تاکہ ایک عام شہری بھی خود کو غنڈہ گردی سے محفوظ سمجھے۔

#

متعلقہ عنوان :