شاہ زیب قتل شاہ رخ جتوئی و دیگر ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل
اتوار 14 جنوری 2018 20:00
(جاری ہے)
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے شاہ زیب قتل کیس پر سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سول سوسائٹی کی اپیل سنی۔
کیس میں سول سوسائٹی کی جانب سے فیصل صدیقی نے کیس کی پیروی کی جب کہ مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی پیروی لطیف کھوسہ نے کی۔ملزم سراج تالپور اور سجاد تالپور کی جانب سے محمود قریشی جب کہ غلام مرتضیٰ لاشاری کی طرف سے ڈاکٹر بابر اعوان پیش ہوئے۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد سول سوسائٹی کی اپیل منظور کرلی۔سماعت کے دوران سول سوسائٹی کے وکیل بیرسٹر فیصل صدیقی نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ قانون اور سپریم کورٹ کے احکامات کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے واقعہ کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا تھا، سندھ ہائی کورٹ نے اس کے برخلاف فیصلہ دیا۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے واقعہ کو ذاتی جھگڑا قرار دے دیا اور سندھ ہائی کورٹ نے اہم قانونی نکات کو نظر انداز کیا۔فیصل صدیقی نے کہا کہ ٹرائل کے دوران ہی مقدمے کی نوعیت طے ہوچکی تھی اور فیصلہ آگیا تھا۔ فیصل صدیقی نے کہا کہ یہ کوئی عام جھگڑا نہیں تھا، عدالت نے قرار دیا تھا کہ واقعے سے سوسائٹی میں خوف پھیلا اور سندھ ہائی کورٹ واقعہ کو دہشت گردی قرار دے چکی تھی۔مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ فریقین کے مابین صلح ہوچکی ہے اب مزید سماعت کی ضرورت نہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے آپ پریشان نہ ہوں۔بعد ازاں چیف جسٹس پاکستان نے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت سراج تالپور، سجاد تالپور اور مرتضیٰ لاشاری کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اس حوالے سے وزارت داخلہ کو تمام ایئرپورٹس کو ہدایت نامہ بھیجنے کا حکم دیا۔ذرائع نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور، سجاد تالپور اور مرتضیٰ لاشاری کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ عدالت عظمیٰ نے کیس کے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔خیال رہے کہ 20 سالہ نوجوان شاہ زیب خان کو دسمبر 2012 میں ڈیفنس کے علاقے میں شاہ رخ جتوئی اور اس کے دوستوں نے معمولی جھگڑے کے بعد گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جون 2013 میں اس مقدمہ قتل کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج علی تالپور کو سزائے موت اور دیگر ملزمان بشمول گھریلو ملازم غلام مرتضٰی لاشاری اور سجاد علی تالپور کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.