قصور، چوری کی 2وارداتوں میں شہری پندرہ لاکھ روپے نقدی و دیگر سامان سے محروم ہوگئے

اتوار 14 جنوری 2018 19:50

قصور۔14جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2018ء)قصورکے گردونواح میں چوری کی 2وارداتوں میں شہری پندرہ لاکھ روپے کی نقدی و دیگر سامان سے محروم ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق کنگن پور منڈی میں نامعلوم چور آئے اور کریانہ مرچنٹس کے سابق صدر محمد سلیم قمر کے کریانہ سٹور کی چھت پھاڑ کرسوا 12 لاکھ روپے کی نقدی چوری کر کے لے گئے جبکہ نواحی گائوں سرہالی کلاں کے رہائشی جاوید اقبال نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ عبدالرازاق نے تین نا معلوم افراد کے ہمراہ 24دسمبر کی رات 11بجے دوکان کے تالے توڑ کر 80ہزار روپے نقدی، تین لاکھ روپے مالیت کا قیمتی سامان چینی،کھل چوکر، گھی، 15ہزار روپے کے 12پرائز بانڈ، 75ہزار روپے مالیت کا پسٹل چوری کرکے فرار ہو گئے، ملزمان کو چوری کرتے ہوئے امام مسجد بابر اور مفتی شہباز ،عامرنے خود دیکھا ہے ، اعلی حکام واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے میرا چوری شدہ سامان بر آمد کروائیں۔