گیارہویں قومی ٹین پین بائولنگ چمپئن شپ (کل) شروع ہو گی

اتوار 14 جنوری 2018 19:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2018ء)پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن (پی ٹی بی ایف) کے زیراہتمام اور لیثر ر سٹی بائولنگ کلب کے تعاون سے 11ویں قومی ٹین پین بائولنگ چمپئن شپ (کل) منگل سے لیثر ر سٹی بائولنگ کلب صفہ گولڈ مال ایف سیون مرکز میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

اتوار کو پی ٹی بی ایف کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس چمپئن شپ کا شمار سال کے بڑے ایونٹ میں ہوتا ہے جس میں پورے ملک سے کھلاڑی بڑے جوش و جذبے سے حصہ لیتے ہیں اور گراس روٹ لیول کے کھلاڑیوں کو اوپر آنے کیلئے حاص طور پر موقع دیا جاتا ہے، ان کی صلاحیتوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پانچ روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی بڑی تعداد میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کے افتتاخی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا جس میں خیبرپختونخواہ کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا کو بطور مہمان حصوصی مدعوں کیا جائے گا۔