پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ایک روزہ میچ 16 جنوری کو کھیلا جائے گا

چوتھے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم ہملٹن پہنچ گئی ،ْمیچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہوگا

اتوار 14 جنوری 2018 19:44

ہملٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2018ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ایک روزہ میچ 16 جنوری کو کھیلا جائے گا، قومی ٹیم میچ کے لئے ہملٹن پہنچ گئی، پاکستان ٹیم سیریز پہلے ہی تین صفر سے ہار چکی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیم ابتدائی تینوں میچ بری طرح ہار چکی ہے،سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھربیٹسمینوں کی پرفارمنس سے کافی پریشان دکھائی دئیے، نیوزی لینڈ کی وکٹ بائونسی اور کنڈیشن ونڈی ہونے کی وجہ سے قومی ٹیم کو ایڈجسٹمنٹ میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ سیریز ہارنا مایوس کن ہے تاہم آخری 2 میچ جیت کر ٹیم کا اعتماد بحال کرنا چاہتے ہیں۔سیڈن پارک ہملٹن میں کھیلاجانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :