قومی کرکٹ ٹیم نے ایک اننگ میں 500 رنز سے زائد کا ہدف دے کر نئی تاریخ رقم کر دی

اتوار 14 جنوری 2018 19:44

قومی کرکٹ ٹیم نے ایک اننگ میں 500 رنز سے زائد کا ہدف دے کر نئی تاریخ رقم ..
عجمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2018ء) پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے آسڑیلیا کیخلاف 40 اوورز میں 563 رنز اسکورکرکے ایک روزہ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی ۔

(جاری ہے)

ایم سی سی گرائونڈ میں ٹیم پاکستان نے عامر اشفاق کی ڈبل سنچری کی بدولت 2010 میں جنوبی افریقہ کے خلاف قائم کردہ اپنا ہی 517 رنز کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔میچ میں پاکستان کی جانب سے عامر اشفاق نے 208 رنز اسکور کیے۔اس سے قبل ماضی میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف نیولینس پارک سہارا گرائونڈ کیپ ٹائون میں 517 رنز بنا کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :