Live Updates

پیپلز پارٹی نے آصف زرداری اور عمران خان کے ایک ہی کنٹینر پر ہونے کا عندیہ دیدیا

احتجاج کسی اتحاد کی طرف پیشرفت نہیں،ون پوائنٹ ایجنڈا ماڈل ٹائون کے شہداء کے ورثاء کو انصاف دلانا ہے 17 جنوری کو احتجاج کاپہلا دن ہوگا،آج سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا ‘ قمر زمان کائرہ کی پریس کانفرنس

اتوار 14 جنوری 2018 19:44

پیپلز پارٹی نے آصف زرداری اور عمران خان کے ایک ہی کنٹینر پر ہونے کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2018ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے ورثاء کو انصاف دلانے کے لئے ہمارا احتجاج پرامن ہوگا اوراگر طاقت کا استعمال کیا گیا تو مقابلہ کرنا اور جواب دینا جانتے ہیں،آج پیر کے روز سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔

پارٹی اجلاس کے بعد دیگر رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اے پی سی کے فیصلے کے مطابق پیپلز پارٹی 17جنوری کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرے گی ۔ہمارا احتجاج سیاسی ایجنڈے کے لئے نہیں ،ہم آئین اور قانون کو ماننے والے لوگ ہیں لیکن یہ لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے ماننے والے نہیں۔ جسٹس علی باقر نجفی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کو سزا کا مطالبہ کریں گے،ہم اپنے احتجاج میں پنجاب کے حکمرانوں کو عہدہ چھوڑنے پر مجبور کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 17جنوری کو احتجاج کا پہلا روز ہے تاہم آج پیر کے روز سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کسی اتحاد کی طرف پیشرف نہیں ، اس کا ون پوائنٹ ایجنڈا ماڈل ٹائون کے شہداء کو انصاف دلاناہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جب بھی احتجاج کیا جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کیا ۔ہم نہ ڈرنے والے ہیں نہ جھکنے والے ہیں ،ہمار ا احتجاج پرامن ہوگا لیکن اگرطاقت کا استعمال کیا گیا تو مقابلہ کرنا او رجواب دینا چاہتے ہیں ۔

ہمارا ان سے جب بھی پالا پڑا ہے ہم نے انہیں سبق سکھایا ہے ۔ قمر زمان کائرہ نے آصف زرداری اور عمران خان کے ایک کنٹینر پر ہونے کے سوال کے جواب میں کہا کہ وہاں الگ الگ کنٹینر نہیں ہوں گے بلکہ ایک کنٹینر او رایک اسٹیج ہوگا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات