لودھراں میں 56ہزار لیٹر فرنس آئل سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا ،ْریسکیو آپریشن شروع

اتوار 14 جنوری 2018 19:43

لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2018ء) لودھراں میں 56ہزار لیٹر فرنس آئل سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا ،ْامدادی ٹیموں نے علاقے کو سیل کرکے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

(جاری ہے)

آئل ٹینکر الٹنے کا واقعہ لودھراں میں ملتان روڈ پر اڈا جلال آباد کے قریب پیش آیا ،ْآئل ٹینکر میں 56ہزار لیٹر فرنس آئل موجود تھا جو حادثے کے بعد سڑک پر بہہ گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر حادثہ تیز رفتاری کے پیش آیا جس کے باعث ٹینکر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گیا ۔