ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ْمسافر بس کی کیری ڈبے کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ،ْ چھ شدید زخمی ،ْدو کی حالت نازک

شادی کیلئے منگنی کی تیاریوں میں مصروف خاندان لقمہ اجل بننے سے خوشیوں سے بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا

اتوار 14 جنوری 2018 19:43

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2018ء) مسافر بس کی کیری ڈبے کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق اور چھ شدید زخمی ہوگئے جن میں دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں چک نمبر 317ج ب (نور پور) کے رہائشی عبدالرشید اسکی بیوی شمیم انکی تین بیٹیاں اور دیگر رشتہ دار کیری ڈبہ میں سوار ہوکر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے محلہ غازی آباد میں منگنی کی رسم کیلئے آرہے تھے کہ غازی آباد کے قریب رجانہ روڈ پر یوٹر ن لیتے ہوئے کیری ڈبہ تیز رفتار مسافر اے سی بس نمبر ایف ڈی ایس 2937کی زد میں آگیا ،بس کی ٹکر سے کیری ڈبہ بری طرح تباہ ہوگیا جبکہ کیری ڈبے میں سوار تمام افراد بری طرح زخمی ہوگئے ،جن میں سے عبدالرشید اسکی بیوی شمیم بی بی اور تین بیٹیاں شگفتہ ،نازیہ اور شازیہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ شدید زخمیوں فیضان ،شازیہ ،نعیم ،افضل ،اوریا اور فائزہ کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیجایا گیا ،جہاں فیضان اور شازیہ کی تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں فیصل آباد ریفر کردیا گیا ،حادثہ کے بعد بس ڈرائیور بس سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،چند ہی لمحوں میں شادی کیلئے منگنی کی تیاریوں میں مصروف خاندان لقمہ اجل بننے سے خوشیوں سے بھرا گھر ماتم کدہ بن گیااور ہر آنکھ آشکبار تھی ۔

متعلقہ عنوان :