قصور واقعے نے ہم سب کے سر شرم سے جھکا دئیے ہیں ،ْارشد وہرا

ْ،ملک میں معیشت کا براحال ہے،کراچی کے ٹیکس کا پیساکراچی پر نہیں لگ رہا ،ْمیڈیا سے بات چیت

اتوار 14 جنوری 2018 19:43

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2018ء) ڈپٹی مئیرکراچی وپاک سرزمین پارٹی کے رہنما ارشد وہرا نے کہا ہے کہ قصور واقعے نے ہم سب کے سر شرم سے جھکا دئیے ہیں،حکمران ملک کے بچوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہے ہیں،ملک میں معیشت کا براحال ہے،کراچی کے ٹیکس کا پیساکراچی پر نہیں لگ رہا ،ملتان پریس کلب میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنمائوں افتخاررندھاوا اورکرامت علی شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ارشد وہرا نے کہا کہ قصور میں بڑے سکینڈل کے بعد سال میں 12بچوں کیساتھ زیادتی وقتل کے واقعات ہونا انتہائی شرمناک ہے،ملک میں معیشت کا براحال ہے،یونیسف کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک میں ڈھائی کروڑ بچہ تعلیم حاصل نہیں کررہاہم تیسری دنیا کے ممالک سے بھی پیچھے چلے گئے ہ ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارے ملک کے پاس جو وسائل ہیں ایسے شاید دنیا میں کسی کے پاس نہ ہوں لیکن ہم ان وسائل کا غیرمنصفانہ استعمال کیا ہے،پنجاب میں لگتا ہے کہ صرف لاہوریا سنٹرل پنجاب ترقی کررہا ہے۔الیکشن آنے پر محروم علاقوں میں پیسے بانٹنے والی سکیمیں شروع کردی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :