وزارت داخلہ نے شاہ زیب قتل کیس کے 4 ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے

اتوار 14 جنوری 2018 19:42

اسلام آباد /کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2018ء) وفاقی وزارت داخلہ نے شاہ زیب قتل کیس کے 4 ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر محکمہ داخلہ سندھ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا جس میں قتل کیس کے مرکزی ملزم شارخ جتوئی ، سجاد تالپور ، سراج تالپور اور مرتضیٰ لاشاری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے صوبائی محکمہ داخلہ کی درخواست پر فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ چاروں ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کر دیے ہیں اور اس فیصلے سے ایف آئی اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے تا کہ ملزمان کو بیرون ملک جانے سے روکا جا سکے۔