ترکی ،کنٹینر میں آگ لگنے سے پاکستانی سمیت 3افراد ہلاک

اتوار 14 جنوری 2018 19:30

ترکی ،کنٹینر میں آگ لگنے سے پاکستانی سمیت 3افراد ہلاک
استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2018ء) ترکی کے شہراستنبول میں کنٹینر میں آگ لگنے سے پاکستانی سمیت 3افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق استنبول میں ایک رہائشی کنٹینر میں آگ لگنے کے واقعے میں ایک پاکستانی اور 2افغان شہری ہلاک ہوگئے ۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجلی کے ہیٹر کے باعث لگی ۔پناہ گزین استنبول کے ضلع بیلکدوز میں ایک کنٹینر میں رہ رہے تھے اور وہ گلیوں میں کاغذ جمع کرکے گزارہ کرتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :