سانگھڑ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اسلحہ برآمد

زہریلے گٹکے کی فروخت کی روک تھام کیلئے پولیس کا کریک ڈائون، 18 مختلف جگہوں پر چھاپوں میں ہزاروں کی تعداد میں پڑیاں قبضے میں لے لیں

اتوار 14 جنوری 2018 19:10

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2018ء) ضلع سانگھڑ کے مختلف تھانوں کے پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں ایک ٹی ٹی پسٹل اور ایک ریوالور برآمد۔

(جاری ہے)

زہریلے گٹکے کی فروخت کی روک تھام کے لئے پولیس کا سخت کریک ڈائون، 18 مختلف جگہوں پر چھاپوں میں ہزاروں کی تعداد میں پڑیاں برآمدایس ایس پی سانگھڑ محمد عارف اسلم راؤ کی سخت ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں سرچ آپریشن، چھاپے اور اسنیپ چیکنگ جاری تفصیلات کے مطابق پی ایس کھاہی پولیس نے فتح علی مری سے ایک پسٹل برآمد ہونے پر اسے گرفتار کیا گیا ہے اور پی ایس جھول پولیس نے الطاف حسین شر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک ریوالور برآمد کیا ہے اس کے علاوہ سانگھڑ، کھپرو، جھول، شہدادپور اور ٹنڈوآدم پولیس نے منہ کے کینسر کا موجب بننے والے مضر صحت گٹکے کی فروخت میں ملوث ڈیلروں کے اسٹاکس پر چھاپے مار کر 27557 زہریلے گٹکے کی پڑیاں ضبط کی ہیں،اس کے علاوہ کھپرو پولیس نے جوئے کے کیس میں روپوش ملزم صوف رند کو گرفتار کیا ہے جبکہ ٹنڈوآم پولیس نے ملزم محمد وسیم راجپوت سے دس لیٹر دیسی شراب بھی برآمد کی ہے ضلع بھر میں اسنیپ چیکنگ کا، سلسلہ جاری ہے جس میں غیر رجسٹرڈ. کالے شیشے والی اور فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں و موٹر سائیکلز کے خلاف کاروائی میں 939 مختلف گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس میں 139 گاڑیوں سے فینسی نمبر پلیٹس جبکہ 44 گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے گئے۔

متعلقہ عنوان :