ایم کیو ایم لندن کے رہنما پروفیسر حسن عارف کا بہیمانہ قتل ہوا، 2018 انتخابات کا سال ہے، انتخابات کی بساط بچھ رہی ہے، اگر الیکشن ہوجائے تو پھر کوئی دھرنا نہیں ہوگا، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی ملتان میں میڈیاسے گفتگو

اتوار 14 جنوری 2018 16:40

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم لندن کے رہنما پروفیسر حسن عارف کا بہیمانہ قتل ہوا۔ 2018 انتخابات کا سال ہے، انتخابات کی بساط بچھ رہی ہے۔ملتان میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی کے صاحبزادے کے دعوت ولیمہ میں شرکت کیلئے آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم کے سربراہ فاروق ستارنے کہا کہ لوگوں کی امیدیں ایم کیوایم پاکستان سے ہیں، ایم کیوایم پاکستان کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہے اورپتنگ کا نشان اگلے الیکشن میں بھی لوگوں کی امید کا مرکزہوگا جب کہ ایم کیو ایم عام آدمی اورغریب کو ٹکٹ دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018 انتخابات کا سال ہے، انتخابات کی بساط بچھ رہی ہے جبکہ اگر الیکشن ہوجائے تو پھر کوئی دھرنا نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

فاروق ستارنے کہا کہ پروفیسرحسن عارف کا بہیمانہ قتل ہوا ہے، جب ملتان ائیرپورٹ پہنچا تو حسن عارف کی شہادت کی خبر ملی، پروفیسرحسن عارف کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے تھا، ہم ان کے پسماندگان کے ساتھ برابرکے شریک ہیں جب کہ حسن عارف کا قتل کراچی کو بدامنی کی جانب دھکیلنے کی سازش ہے۔ ایم کیوایم سربراہ فاروق ستارنے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بہت سے مسائل ہیں، مسائل کے حل کیلیے کوئی خاطرخواہ اقدام نہیں کیے گئے۔