اقوام متحدہ میں ہندوستانی سفیر سید اکبرالدین کا ٹویٹر اکاونٹ ہیک ، پاکستانی پرچم اور صدر ممنون حسین کی تصویر لگادی گئی ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

اتوار 14 جنوری 2018 16:32

اقوام متحدہ میں ہندوستانی سفیر سید اکبرالدین کا ٹویٹر اکاونٹ ہیک ، ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2018ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندہ سید اکبرالدین کا ٹویٹر اکائونٹ ہیک کرلیا گیا جس پر پاکستان کا پرچم اور صدر ممنون حسین کی تصویر پوسٹ کر دی گئی ۔بھارتی ٹی وی ’’نیوز 18‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ سید اکبرالدین کا ٹویٹر اکائونٹ ہیک کرلیا گیا۔



ہیکروں نے ان کے ٹویٹر اکاونٹ پر اتوار کی صبح پاکستان کا پرچم اور وہاں کے صدر ممنون حسین کی تصویر پوسٹ کر دی۔ اس کے ساتھ ہی ان کے سرکاری اکائونٹ کی نشاندہی کرنے والا نیلا نشان بھی غائب کر دیا۔ ہیکروں نے اس کے ساتھ ہی ان کے اکاونٹ پر ترکی زبان میں کچھ ٹوئٹر پیغام بھی لکھا۔

(جاری ہے)

اگرچہ کچھ وقت بعد یہ تصاویر ہٹا دی گئی ہیں اور ٹوئٹ بھی مٹا دیا گیا۔

وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق 2016 میں ملک میں کل 199 سرکاری ویب ہیک کی گئیں۔ سال 2013 سے لے کر 2016 کے درمیان اب تک ملک میں 700 سے زائد سرکاری ویب سائٹس کی ہینگ ہو چکی ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں قومی سیکورٹی گارڈز کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی تھی تاہم سیکورٹی کو سنگین خطرہ دیکھتے ہوئے کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے فوراہی ویب سائٹ کو بلا کر دیا تھا۔
اقوام متحدہ میں ہندوستانی سفیر سید اکبرالدین کا ٹویٹر اکاونٹ ہیک ، ..