خاموش رہنے کیلئے 100 ملین ڈالرز کی آفرہوئی ،ْعمران خا ن کا دعویٰ

پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے کبھی اسٹیبلشمنٹ سے مدد نہیں لی ،ْ چیئر مین پی ٹی آئی

اتوار 14 جنوری 2018 15:52

خاموش رہنے کیلئے 100 ملین ڈالرز کی آفرہوئی ،ْعمران خا ن کا دعویٰ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے ایک بار پھر دعویٰ کیاہے کہ پاناما کیس میں خاموش رہنے کیلئے 100 ملین ڈالرز کی آفرہوئی۔غیرملکی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں عمران خان نے ایک بار پھر یہ دعویٰ کیا کہ انہیں پاناما کیس میں خاموش رہنے کیلئے 100 ملین ڈالرز کی آفر کی گئی تھی اور جانتے ہیں کہ یہ آفر کس نے کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو بھی گڈ بائی کہا جارہا ہے اور وہ اب کبھی سیاست میں حصہ نہیں لے سکیں گے،جیل انکی راہ تک رہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف نے مارشل لاء کے امکان کی تردید کی ہے، یہ الزامات شریف پارٹی ہی لگاتی ہے کیونکہ نوازشریف خود مارشل کی پیداوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے کبھی اسٹیبلشمنٹ سے مدد نہیں لی۔انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کا قانون بہت اہم ہے، اصل مسئلہ اسکا غلط استعمال ہے۔

متعلقہ عنوان :