ترک مسلح افواج کی طرف سے شام میں دہشتگرد تنظیم کے ٹھکانوں پر توپ فائرنگ

اتوار 14 جنوری 2018 15:13

ترک مسلح افواج کی طرف سے شام میں دہشتگرد تنظیم کے ٹھکانوں پر توپ فائرنگ
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2018ء) ترک مسلح افواج نے شام کے شہر آفرین میں دہشت گرد تنظیم ’’پی کے کے / پی وائی ڈی کے ٹھکانوں پر توپ فائر کئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے ضلع حطائے کی سرحد پر متعین توپ یونٹوں نے حاسا اور کرک خان تحصیلوں سے آفرین کے جن دیرے ، میمیلان، مسکن لی اور راکو کے علاقوں میں PYD/PKK کے متعدد ٹھکانوں پر کم از کم 40 فائر کئے۔واضح رہے کہ کل دوپہر کے وقت جب صدر رجب طیب ایردوان نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چھٹے معمول کے ضلعی اجلاس میں شام کی دہشت گرد تنظیم کے خلاف جدوجہد کا پیغام دیا اس وقت ترک مسلح افواج کے توپچی آفرین میں دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا چکے تھے۔

متعلقہ عنوان :