متحدہ قومی موومنٹ لندن کے ڈپٹی کنونیئر حسن ظفر جاں بحق ، لاش کار سے برآمد

اتوار 14 جنوری 2018 15:10

متحدہ قومی موومنٹ لندن کے ڈپٹی کنونیئر حسن ظفر جاں بحق ، لاش کار سے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2018ء) متحدہ قومی موومنٹ (لندن) کے ڈپٹی کنونیئر حسن ظفر مردہ حالت میں پائے گئے ہیں ان کی لاش کار سے برآمد کی گئی ہے۔ ترجمان جناح ہسپتال سیمی جمالی نے کہا ہے کہ حسین ظفر کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا۔ ان کی موت کی وجہ ذہنی دبائو بھی ہو سکتا ہے۔ حتمی بات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے آنے کے بعد ہی کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے ڈپٹی کنونیئر حسن ظفر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ان کی لاش ایک کار سے رآمد ہوئی ۔ وہ گزشتہ روز سے لاپتہ تھے۔ واضح رہے کہ حسن ظفر کو گزشتہ ماہ ہی رہا کیا گیا تھا۔ ان کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جناح ہسپتال کی انتظامیہ اور ترجمان سیمی جمال کا کہنا ہے کہ لاش پر کسی قسم کی چوٹ یا زخم کا کوئی نشان موجود نہیں ہے جس سے شبہ ہو کہ ان پر کوئی تشدد کیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔ کوئی ذہنی دبائو بھی ان کی موت کی وجہ ہو سکتا ہے۔