پشاور،سوات اورگردونواح میں5.1شدت کازلزلہ، لوگ خوف وہراس میں مبتلا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 14 جنوری 2018 14:45

پشاور،سوات اورگردونواح میں5.1شدت کازلزلہ، لوگ خوف وہراس میں مبتلا
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جنوری 2018ء) : پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات ،مینگورہ،لنڈی کوتل ،بٹ خیلہ ،مالاکنڈاور پشاور وگردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلے سے خوفزدہ عوام کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرسڑکوں پرنکل آئے۔زلزلہ پیماء مرکزکے مطابق ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 5.1ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کامرکز 191کلومیٹرزیرزمین کوہ ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ ہے ۔تاہم زلزلے سے علاقے میں تاحال کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :