فرانس کے پانڈا کی پیدائش کے پانچ ماہ بعد عوام کے سامنے پہلی نمائش

ہم صبح تین اٹھے اور چڑیا گھر پہنچ گئی. میرا بیٹا پانڈا کو دیکھنا چاہتا تھا،شہری پرجوش

اتوار 14 جنوری 2018 14:21

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2018ء) فرانس میں پیدا ہونے والے پہلے پانڈا کو اس کی پیدائش کے پانچ ماہ بعد پہلی مرتبہ عوام کے سامنے لایا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوآن مینگ جس کا چین کی زبان میں مطلب ایک خواب سچ بننا ہے فرانس کے مرکزی چڑیا گھر میں عوام کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق فرانس کے لوگوں نے پانڈا کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے اس چڑیا گھر کا دورہ کیا۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پانڈا اپنی نئی جگہ سے مانوس ہونے کے لیے 10 دن کی واقفیت کے عمل سے گذر رہا تھا تاہم یہ پہلی بار ہے جب اسے عوام کے سامنے لایا گیا ہے۔پیرس کے ایک علاقے سے چڑیا گھر کا دورہ کرنے والے ایک شخص نے بتایاکہ ہم نے محسوس کیا کہ ہمیں تاریخی لمحے میں حصہ لیتے ہیں۔ ہم صبح تین اٹھے اور چڑیا گھر پہنچ گئی. میرا بیٹا پانڈا کو دیکھنا چاہتا تھا۔

متعلقہ عنوان :