شاہ محمود قریشی کےبیٹےکی دعوت ولیمہ،یونیورسٹی گراؤنڈ کی دیوارتوڑکرپنڈال بنا لیا

گراؤنڈمیں توڑ پھوڑاورخراب کرنے پرذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں گے،گراؤنڈ کاکرایہ7 ہزار فراہم کیا ہے۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزڈاکٹر صہیب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 14 جنوری 2018 14:20

شاہ محمود قریشی کےبیٹےکی دعوت ولیمہ،یونیورسٹی گراؤنڈ کی دیوارتوڑکرپنڈال ..
ملتان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جنوری 2018ء) : تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے بیٹے کے ولیمے کیلئے بہاؤلدین زکریا یونیورسٹی کےگراؤنڈ کی دیواریں توڑکراورجالیاں کاٹ کرپنڈال بنا لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے بیٹے کے ولیمے کے لیے زکریا یونیورسٹی کے گرانڈ کوہی پنڈال بنا لیا۔ شاہ محمود قریشی نے 10 ہزارمہمانوں کو ولیمہ میں مدعو کررکھا ہے اور مہمان زیادہ ہونے کی وجہ سے دو میدانوں کو ملانے کیلئےاسپورٹس گراونڈ کو تباہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

گراونڈ کی دیواریں بھی توڑدی گئیں اور جالیاں کاٹ دی گئیں۔اس اقدام کے خلاف بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے طلبا نے سوشل میڈیا پر یونیورسٹی کے خلاف کمپین چلائی اورغم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے یونیورسٹی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔ بتایا جارہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے صرف 7 ہزار روپے کرایہ وصول کیا۔ جبکہ شاہ محمود قریشی نے پورے گراؤنڈ کابرا حال کردیا۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر صہیب کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی نے صرف ولیمہ کی تقریب کی اجازت دی تھی۔ اگر میدان میں توڑ پھوڑ ہوئی ہے اور اسے خراب کیا گیا ہے تو ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :