آرمی ٹیموں نےملزمان کی گرفتاری کیلئےجلد خوشخبری سنانےکی یقین دہانی کروائی

حکومت نے ملزمان کی 5سے6گھنٹے میں گرفتاری کادعویٰ کیا تھا،جے آئی ٹی کام کررہی ہے لیکن تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا۔مقتولہ زینب کے والد امین

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 14 جنوری 2018 13:59

آرمی ٹیموں نےملزمان کی گرفتاری کیلئےجلد خوشخبری سنانےکی یقین دہانی ..
قصور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جنوری 2018ء) : قصور میں ننھی مقتولہ زینب کے والد امین نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تاحال کوئی پیشرفت نہ ہونے کی شدید برہمی کااظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تاحال کچھ نہیں کیا، وزیراعلیٰ شہبازشریف اور پولیس حکام نے ملزمان کی 5 سے 6 گھنٹے میں گرفتاری کادعویٰ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زینب زیادتی و قتل کیس میں تاحال ملزمان کی گرفتاری سے متعلق کوئی اہم پیشرفت سامنے نہیں آسکی۔

(جاری ہے)

مقتولہ زینب کے والد امین کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ جے آئی ٹی ملزمان کی گرفتاری کیلئے کام کررہی ہے لیکن تاحال ملزمان کوگرفتار نہیں کیا جاسکا۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حکم پرفوج کی 2 ٹیمیں آئی تھیں۔ فوج کی ٹیموں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ملزمان کو گرفتارکرکے جلد خوشخبری سنائی جائے گی۔واضح رہے قصور میں زینب قتل و زیادتی کیس کوایک ہفتہ ہونے کو ہے لیکن تاحال کوئی اہم پیشرفت نہیں ہوسکی۔دوسری جانب عوام زینب قتل کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔

متعلقہ عنوان :