امریکہ اورجاپان کی 13ویں آئرن فسٹ مشترکہ فوجی مشقیں شروع

یہ جاپان کے ساتھ مل کر ایک حقیقت پسند اور مشکل تربیتی مشقیں ہیں،ترجمان امریکی بحریہ

اتوار 14 جنوری 2018 13:04

کیلی فورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2018ء) امریکہ اور جاپان نے اپنی مشترکہ مشقیں شروع کر دی ہیں جو ایک ایسے وقت ہو رہی ہیں جب شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل کے تجربات کی وجہ سے صورت حال کشیدہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان 13 ویں ' آئرن فسٹ' فوجی مشقیں امریکہ کی مغربی ریاست کیلی فورنیا میں شروع ہوئیں۔

ان مشقوں میں امریکہ کے پانچ سو میرین اور بحری فوج کے اہلکار جاپان کی دفاعی فورس کے 350 اہلکاروں کے ساتھ مل کر بحری اور زمینی حملوں کی تربیتی مشقیں کریں گے۔کیلی فورنیا میں امریکہ کی 11 ویں مرین ایکسپڈیشنری فورس کے ترجمان سیکنڈ لیفٹیننٹ ٹوری سمینک نے بتایا کہ یہ جاپان کے ساتھ مل کر ایک حقیقت پسند اور مشکل تربیتی مشقیں ہیں تاکہ اگر بحرالکاہل کے علاقے میں کچھ ہوتا ہے تو اس کا جواب دینے کے تیار ی کی جا سکے۔

(جاری ہے)

آئرن فسٹ نامی مشقیں ایک ایسے وقت ہو رہی ہیں جب شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے جاپان، جنوبی کوریا اور امریکہ چوکس ہیں۔ شمالی کوریا نے نومبر میں بین البراعظمیٰ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جس کے بارے میں بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ براعظم امریکہ میں کسی بھی جگہ کو نشانے بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔قبل ازیں رواں ماہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اٴْن نے اپنے اپنے ملکوں کی جوہری صلاحیت سے متعلق بیانات کا تبادلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :