2018 ء میں عالمی سطح پر 250 ارب ڈالر سے زیادہ کے گرین بانڈز جاری ہونے کا امکان

ء کے دوران دنیا میں 155.5 ارب ڈالر کے گرین بانڈز جاری کیے گئے زیادہ گرین بانڈز امریکا،چین اور فرانس نے جاری کیے جو کل عالمی بانڈز کا 56 فیصد رہے نئے ممالک نے گرین بانڈز مارکیٹ میں شمولیت اختیار کی جن میں ارجنٹائن، چلی، فیجی، لتھوینیا، ملائیشیاء، نائیجیریا، سنگاپور، سلوینیاء، سوئٹزر لینڈ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں برطانیہ کی غیر سرکاری تنظیم کلائمیٹ بانڈز انیشیٹو کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ

اتوار 14 جنوری 2018 12:50

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2018ء) ماہرین نے کہا ہے کہ رواں سال عالمی سطح پر 250 سے 300 ارب ڈالر کے گرین بانڈز جاری ہونے کا امکان ہے جو ایک ریکارڈ ہوگا۔ 2017 ء کے دوران دنیا میں 155.5 ارب ڈالر کے گرین بانڈز جاری کیے گئے۔برطانیہ کی غیر سرکاری تنظیم کلائمیٹ بانڈز انیشیٹو کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق 2017 ء کے دوران دنیا بھر میں 155.5 ارب ڈالر کے گرین بانڈز جاری کیے گئے جو 2016 ء کے 87.2 ارب ڈالر کے گرین بانڈز کی نسبت 78 فیصد زیادہ رہے۔

(جاری ہے)

سال کے دوران سب سے زیادہ گرین بانڈز امریکا،چین اور فرانس نے جاری کیے جو دنیابھر کے کل بانڈز کے 56 فیصد سے زیادہ رہے۔امریکا انفرادی طور پر بانڈز جاری کرنے والا سب سے بڑا ملک رہا جہاں سال کے دوران 24.9 ارب ڈالر کے گرین بانڈز جاری کیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرین بانڈز مارکیٹ میں سال کے دوران 10 نئے ممالک نے بھی شمولیت اختیار کی جن میں ارجنٹائن، چلی، فیجی،لتھوینیا، ملائیشیاء، نائیجیریا، سنگاپور، سلوینیاء، سوئٹزر لینڈ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 2018 ء کے دوران دنیا بھر میں گرین بانڈز کے اجراء کی کل مالیت بڑھ کر 250 سے 300 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے تاہم ٹریلین ڈالر مارک تک پہنچنے کے لیے تین سال تک کا عرصہ لگ سکتا ہے۔