مسلمانوں کے آنے سے نیدرلینڈز اور فرانس میں نوگوایریا بن گئے،امریکی سفیر

صحافی کے ایک سیاستدان کو جلائے جانے کے سوال پرامریکی سفیرنے مسلمانوں کیخلاف بیان پر معذرت کرلی

اتوار 14 جنوری 2018 11:51

ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2018ء) نیدر لینڈز میں امریکی سفیر کو مسلمانوں کیخلاف بیان پرمعذرت کرنا پڑگئی،میڈیارپورٹس کے مطابق ہوکسٹرا نے کہا تھا مسلمانوں کے آنے سے نیدرلینڈز اور فرانس میں نوگوایریا بن گئے ہیں۔ہوکسٹرا نے کہا تھا کہ نیدرلینڈزمیں افراتفری ہوگئی،سیاستدانوں کوجلایاجارہاہے۔امریکی سفیرپرنیدرلینڈزمیں صحافیوں نے سخت سوالوں کی بوچھاڑکردی۔

(جاری ہے)

صحافی نے سوال کیا کہ آپ ایماندارہیں توکیا اس سیاستدان کانام بتائیں گے جسے جلایاگیا۔جلائے گئے سیاستدان کانام پوچھنے پرامریکی سفیرنے خاموشی اختیارکرلی۔سفیرسے صحافی نے کہا کہ یہ نیدرلینڈزہے،یہاں سوالوں کاجواب دیناپڑیگا۔امریکی سفیرنے ماضی میں دیے گئے بیان کو آخرکار غلط مان لیا۔ہوکسٹرانے اعتراف کیا کہ میں غلطی پرتھا،یادنہیں غلطی کیسے ہوئی مگروہ غلطی تھی۔امریکی سفیر نے برطانوی اخبارکوانٹرویومیں کہا کہ ممالک کانام لیتے ہوئے کچھ گڑبڑہوگئی تھی۔غلطی کااعتراف کرنے کے باوجودہوکسٹرایہ نہ بتاسکے کہ سیاستدان کوکس ملک میں جلایاگیا۔

متعلقہ عنوان :