کرپشن کے الزام میں گرفتار ولیدبن طلال ہوٹل سے کہاں منتقل کر دیا گیا۔۔ سعودی عرب سے بڑی خبر آ گئی

اتوار 14 جنوری 2018 11:50

کرپشن کے الزام میں گرفتار ولیدبن طلال ہوٹل سے کہاں منتقل کر دیا گیا۔۔ ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2018ء) سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار ارب پتی تاجر ولید بن طلال کو فائیو اسٹار ہوٹل سے جیل منتقل کر دیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ولیدبن طلال کو ایک کھرب روپے سے زائد رقم دینے سے انکار پر جیل میں ڈالا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ولیدبن طلال سمیت کئی شہزادوں اور موجودہ وسابق وزیروں کو2 ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار افراد کو ایک فائیوہوٹل میں زیرحراست رکھاگیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی نیشنل گارڈز کے سابق سربراہ متعب بن عبداللہ کو ایک ارب ڈالرز کی حکومت کو ادائیگی پر رضامندی کے بعد رہا کیا گیا تھا جبکہ ان کے دو بھائیوں کو بھی رٹزکارلٹن ہوٹل ریاض میں قید سے رہا کیا گیا، وہ نومبر 2017ء سے قید تھے۔

متعلقہ عنوان :