وہ ملک۔۔ جو افغانستان میں اپنا سفارتخانہ کنٹینر میں قائم کرے گا

اتوار 14 جنوری 2018 11:30

وہ ملک۔۔ جو افغانستان میں اپنا سفارتخانہ کنٹینر میں قائم کرے گا
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2018ء) جرمن حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ رواں برس موسم گرما میں افغانستان کے لیے جرمن سفارت خانہ کابل میں کنٹینرز میں کھول دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جرمن خبر رساں ادارے نے جرمن جریدے ڈیئر اشپیگل کی شائع رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ نئے جرمن سفارت خانے کی عمارت تعمیر کرنے کے لیے کم از کم چار برس کا عرصہ درکار ہے اس لئے کنٹینرز میں سفارتی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آج کل افغان دارالحکومت کابل میں متعین جرمن سفیر والٹر ہاسمان امریکی سفارت خانے میں دفتری سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جرمن وزارت خارجہ نے ڈیئر اشپیگل کی رپورٹ پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :