ْاسلام آباد ،وزارت داخلہ نے شاہ زیب خان کے قاتل شاہ رخ جتوئی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا

شاہ رخ جتوئی کے دیگر3ساتھیوں کے نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیئے گئے

اتوار 14 جنوری 2018 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2018ء) وزارت داخلہ نے شاہ زیب خان کے قاتل شاہ رخ جتوئی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق شاہ زیب خان کے قاتل شاہ رخ جتوئی سمیت ان کے دیگر3ساتھیوں کے نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

واقع ہفتے کے روز ہی سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے شاہ رخ جتوئی اور ان کے 2ساتھیوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات دیئے تھے، چیف جسٹس آف سپریم کورٹ نے قاتل شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور اور سجاد تالپور کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم بھی دیا تھا۔۔