ایک غلط بٹن دبنے سے بیلسٹک میزائل کی وارننگ جاری ہوگئی۔ امریکی ریاست ہوائی میں سب کو موت سامنے دکھائی دینے لگی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 13 جنوری 2018 23:50

ایک غلط بٹن دبنے سے  بیلسٹک میزائل کی وارننگ جاری ہوگئی۔ امریکی ریاست ..
ایک شخص نے شفٹ کی تبدیلی کے دوران ایک غلط بٹن کیا دبایا امریکی ریاست ہوائی میں سب کو ہی موت سامنے دکھائی دینے لگی۔
رپورٹس کے مطابق ہوائی کے شہریوں کے سانس اس وقت خشک ہوگئے جب انہیں   ہوائی کی طرف  ایک  بیلسٹک میزائل  آنے کی وارننگ ملی۔ اس وارننگ میں کہا تھا ”ایمرجنسی الرٹ۔ ایک بیلسٹک میزائل کے ہوائی کی طرف آنے کا خطرہ ہے۔ فوراً پناہ لو۔

یہ مشق نہیں ہے“۔
یہ پیغام ملتے ہی شہریوں کے سانس خشک ہوگئے۔ بعد میں سامنے آنے والی ویڈیوز سے  شہریوں کی حالت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک شہری اپنے بچوں کو  لے کر برساتی نالے میں داخل ہو رہا تھا۔ ایک شخص یہ پیغام ملتے ہی اپنے گھر کی طرف بھاگنے لگا تاکہ اپنے بچوں کے درمیان پہنچ جائے۔
وارننگ کا پیغام جاری ہونے کے بعد ایمرجنسی حکام نے خاصی تیزی سے شہریوں کو بتایا کہ بیلسٹک میزائل کی وارننگ کا پیغام غلطی تھا لیکن اس وقت  تک شہریوں کا سانس اچھی طرح خشک ہو چکا تھا۔

ہوائی ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی نے فوراً ہی شہریوں کو پیغام بھیجا کہ ہوائی کو کسی میزائل سے کوئی خطرہ نہیں۔ ایجنسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔