سات روزقبل گھر سے غائب ہونے والے 20سالہ نوجوان کی نعش کھیتوں سے برآمد

ہفتہ 13 جنوری 2018 23:31

ڈسکہ۔13جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) سات روز قبل گھرسے غائب ہونیوالے نوجوان کی نعش کھیتوں سے برآمد ہوئی تفصیلات کے مطابق پسرور کا 20سالہ نوجوان راشد عزیز جوکہ سات روز قبل گھرسے ضروری کام کے سلسلہ میں باہر نکلاتو واپس گھر نہ پہنچا اس کے گھروالوں نے کافی تلاش کی مگر کہیں نہ ملا گزشتہ صبح اس کی نعش تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ آدمکے چیمہ میں کھیتوں سے ملی جس کو دیکھ کر گائوں کے مکینوں نے مقامی پولیس کو اطلاع دی پولیس نے نوجوان کی نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال پہنچادی تاحال پولیس مصروف تفتیش ہے ۔