ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکرسے دو موٹر سائیکل سوار دوست جاں بحق

ہفتہ 13 جنوری 2018 23:30

ڈسکہ ۔13جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2دوست جاںبحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی موضع عاجہ گھمان کے رہائشی 2دوست 30سالہ بابر بیگ اور 20سالہ احسان الٰہی موٹر سائیکل پر سواردھرم کوٹ سے واپس گائوں آرہے تھے جب وہ تھانہ صدر کے علاقہ بھٹے وڈ کے قریب پہنچے تو سامنے سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں دونوں دوست موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ نامعلوم ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم تھانہ صدر پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :