تحصیل بار لالیاں کا مقابلہ،نسوآنہ گروپ کی اجارہ داری ختم،ڈیمو کریٹک گروپ کے امیدوار صدر و نائب صدر منتخب

ہفتہ 13 جنوری 2018 23:30

چنیوٹ۔13جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء):تحصیل بار ایسوسی ایشن لالیاں کا مقابلہ۔نسوآنہ گروپ کی اجارہ داری ختم۔ڈیمو کریٹک گروپ کے امیدوار صدر و نائب صدر منتخب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل بار ایسوسی ایشن لالیاں کے انتخابات میں نسوآنہ گروپ اور ڈیمو کریٹک گروپ کے مابین کانٹے دار مقابلہ کے بعدنتائج کچھ یوں رہے کہ ڈیمو کریٹک گروپ کے امیدوار برائے صدر و نائب صدر ثاقب عباس گلوتر اورچوہدری ندیم ارشد گجر بالترتیب 76 اور 77 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مد مقابل نسوآنہ گروپ کے امیدوار برائے صدر و نائب صدر قاضی اصغر علی اور عبدالمجیب خان بالترتیب 73 اور 72 ووٹ لے کر ہار گئے۔

۔جنرل سیکرٹی اور جوائینٹ سیکرٹری نسوآنہ گروپ کے امیدواران طارق عمر بھٹی اور رانا مدثر عباس بالترتیب 89 اور 88 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔جبکہ ان کے مدمقابل شیر عباس کھوکھر اور ارشد بھٹی بالترتیب55 اور 56ووٹ حاصل کر سکے۔