تحصیل بار بھوآنہ کے محمد افضل جپہ بلامقابلہ صدر منتخب ، مہر امتیاز حسین جپہ جنرل سیکرٹری ہوگئے

ہفتہ 13 جنوری 2018 23:30

چنیوٹ ۔13جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء)تحصیل بار ایسوسی ایشن بھوآنہ کے محمد افضل جپہ ایڈووکیٹ بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے جبکہ مہر امتیاز حسین جپہ جنرل سیکرٹری کا انتخاب جیت لیا۔

(جاری ہے)

تحصیل بار کونسل بھوآنہ کے الیکشن سال 2018 میں مہر امتیاز حسین جپہ بطور سیکرٹری بار 83 ووٹ حاصل کرکے منتخب جب کہ چوہدری حبیب اللہ چدھڑ نے نائب صدر کے لیے 103 ووٹ حاصل کیے تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح تحصیل بھوآنہ بار کے انتخابات میں مہر امتیاز حسین جپہ ایڈووکیٹ 83 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جب کہ ان کے مدمقابل سید قیصر شاہ نقوی 70 ووٹ حاصل کرسکے نائب صدر کے لیے چوہدری حبیب اللہ ایڈووکیٹ نائب 103 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ان کے مدمقابل چوہدری وسیم نے 52 ووٹ حاصل کیے جب کہ جوائنٹ سیکرٹری کے لیے داود ممتاز نول پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے۔