پاکستان لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے،افغانستان سے پاکستانی سرزمین پر حملوں کو رکنا چاہیئے

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل خان کی پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت

ہفتہ 13 جنوری 2018 23:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل خان نے کہا ہے کہ افغانستان سے پاکستانی سرزمین پر حملوں کو رکنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے اور اب انہیں خوش اسلوبی کے ساتھ اپنے آبائی وطن واپس جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کا زیادہ تر علاقہ افغان حکومت کے قبضے میں نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے امریکہ اور نیٹو فورسز وہاں کام کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :