اس وقت ملک میں فاضل گیس موجود ہے ، تمام صارفین کوبلاتعطل گیس فراہم کی جا رہی ہے ، پیداوار بڑھانے میں ماڑی پٹرولیم کا کردارقابل تعریف ہے
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ماڑی پٹرولیم کمپنی کی سالانہ تقریب سے خطاب
ہفتہ 13 جنوری 2018 23:22
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ماڑی پٹرولیم نے ہمیشہ غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ وہ بھی او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کو ایسی ہی کارکردگی کی طرف بڑھا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ تلاش اور پیداواری شعبے کے اہم جزو کے ساتھ توانائی کا شعبہ قومی معیشت کا اہم شعبہ ہے۔ شیڈول سے قبل اہداف کے حصول کیلئے کمپنی کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ماڑی پٹرولیم کی کوششوں کی بدولت ملک کھاد کے شعبہ میں نہ صرف خودکفیل ہوا ہے بلکہ اس کی برآمدات کا بھی آغاز ہوا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت نے قومی گرڈ میں تقریباً 10 ہزار میگا واٹ توانائی شامل کی ہے اور آئندہ 15 برسوں کیلئے ملک کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پیداوار میں اضافہ کیلئے کوشاں ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت ملک میں فاضل گیس موجود ہے اور تمام صارفین کوبلاتعطل گیس فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے پیداوار بڑھانے کے اقدامات میں ماڑی پٹرولیم کے ماڑی فیلڈ اور دیگر بلاکس میں کوششوں کی تعریف کی جو توانائی کی مانگ اور رسد میں فرق کو ختم کرنے میں کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ماڑی پٹرولیم شیل اور آف شور گیس سیکٹرز میں بھی اپنا آپریشن شروع کرے گی تاکہ ملک کی ان صلاحیتوں کو بھی تلاش کیا جا سکے جہاں تک پہنچا نہیں جا سکا ہے۔ انہوںنے کمپنی کی 5 سال میں صارفین کو بلاتعطل گیس سپلائی کی کوششوں کو مثالی قرار دیا، جس نے ماڑی فیلڈ کو دیگر آپریٹرز کیلئے ماڈل بنا دیا ہے۔ وزیراعظم نے ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل شعبوں میں کارکردگی دکھانے والے ملازمین میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ قبل ازیں خیرمقدمی کلمات میں ماڑی پٹرولیم کے منیجنگ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) اشفاق ندیم احمد نے کمپنی کی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی نے حالیہ اختتام پذیر ہونے والے مالی سال کے دوران 32.32 ملین بیرل تیل کے مساوی پیداوار حاصل کی جو گزشتہ برس 30.48 ملین بیرل تیل کے مساوی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مضبوط مالیاتی کارکردگی اور مجموعی پیداوار کے ساتھ پہلے بلند ترین 96.78 ارب روپے کی آمدن حاصل کی جو گزشتہ برس 94.99 ملین روپے تھی، اسی طرح مجموعی سیلز کمپنی کی آپریشنل کارکردگی کی عکاس ہے، 28.28 بلین روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے جو گزشتہ برس 21.71 ارب روپے تھی۔ ماڑی پٹرولیم کے منیجنگ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ کمپنی نے قومی خزانہ میں بھی رائلٹی، ٹیکسوں، لیویز اور ڈیوٹیز کی مد میں 74.3 ارب روپے کا حصہ ڈالا ہے۔ کمپنی نے نہ صرف مالی بلکہ پیشہ وارانہ کارکردگی پر مختلف خودمختار اداروں کے متعدد ایوارڈ بھی حاصل کئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.