ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کے سالانہ انتخابات 2018 میں ریاست علی آزاد اسلام آباد بار کے صدر منتخب

ہفتہ 13 جنوری 2018 23:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کے سالانہ انتخابات 2018 میں ریاست علی آزاد اسلام آباد بار کے صدر منتخب ہوئے ہیں، نائب صدر نوشین گل کھرل ، خورشیداحمد بٹ اورحافظ کوثر حسین گوندل جوائنٹ سیکریٹریزکے عہدوں کے لیئے منتخب قرار پائے ، گزشتہ روز ہفتہ و ایف ایٹ کچہری میں منعقد ہونے والے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کے سالانہ انتخابات میں صدارت کے لئے ریاست علی آزاد اور سردار ارشد محمود خان کے مابین مقابلہ ہوا جبکہ نائب صدر کے لئے میاں محمد ارشد جاوید اور نوشین گل کھرل امیدوار تھے ۔

جنرل سیکرٹری کی نشست کے لئے 3امیدوار سامنے آئے جن میں خورشید احمد بٹ، پیر فدا حسین ہاشمی اور راجہ عنصر محمود کیانی شامل ہیں اسی طرح جوائنٹ سیکرٹری کے لئے حافظ کوثر حسین گوندل اور زاہد علی خان کے مابین مقابلہ ہو ۔

(جاری ہے)

ا432خواتین وکلاء سمیت 2601ووٹرز حق رائے دہی استعمال کیا گیراجہ محمد شفقت عباسی ایڈووکیٹ کو الیکشن بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہیدیگر ممبران میں مرزا نبیل طاہر ایڈووکیٹ اور شازیہ سلیم ایڈووکیٹ شامل ہیں۔2601 ووٹر میں سے 1816ووٹ کاسٹ ہوئے اسلام آباد بارایسوسی ایشن الیکشن نتائج صدرریاست علی آزاد 1140سردار ارشد محمود خان 649,نائب درنوشین گل ک?رل 1051,جنرل سیکرٹری خورشید احمد بٹ 772,وائنٹ سیکرٹریحافظ کوثر حسین گوندل 1237ووٹ حاصل کیے۔