بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور دھمکی آمیز ہے ، یہ بیان سازشی ذہنیت کی ترجمانی کرتا ہے ، پاکستان دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

ہفتہ 13 جنوری 2018 23:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور دھمکی آمیز ہے ، یہ بیان سازشی ذہنیت کی ترجمانی کرتا ہے ، پاکستان دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایسے بیانات کو غیر سنجیدہ نہیں لیا جائے گا۔ غلط اندازے کی بنیاد پر کوئی مہم نہ چلائی جائے ۔ پاکستان دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور دھمکی آمیز ہے ، یہ بیان سازشی ذہنیت کی ترجمانی کرتا ہے۔…