گورنر سندھ محمد زبیر کی قومی اسمبلی سے فاٹا کے لئے بل کی منظوری پر قبائلی عوام کو مبارکباد

ہفتہ 13 جنوری 2018 23:21

․ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے قومی اسمبلی سے فاٹا کے لئے بل کی منظوری پر قبائلی عوام کو مبارکباد دی ہے، گورنر سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کی حدود کی قبائلی علاقوں تک توسیع سے وہاں کے عوام کو آئینی حقوق کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ اس بل کی منظوری سے قبائلی عوام کا قومی دھارے میں شمولیت کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوآبادیاتی دور کے کالے قانون فرنٹئیر کر ائمز ریگولیشنز کا خاتمہ ایک تاریخی اقدام ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اس بل کی منظوری قبائلی عوام کے خوابوں اور امنگوں کی تعبیر ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ بل کی منظوری پر قومی اسمبلی کے اراکین مبارکباد کے مستحق ہیں۔#