بھارتی آرمی چیف کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، جوہری تصادم کو دعوت دینے کے مترادف ہے،خواجہ آصف

ہفتہ 13 جنوری 2018 23:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی آرمی چیف کا بیان جوہری تصادم کو دعوت دینے کے مترادف ہے، بھارتی آرمی چیف کا بیان ان کے عہدے کو زیب نہیں دیتا، اگر بھارت پاک فوج کے عزم کوآزمانا چاہتا ہے تو آزما لے۔ بھارتی جنرل کا شک دور ہو جائے گا۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ان خیالات کا اظہار ہفتے کے روز بھارتی آرمی چیف کے پاکستان بارے بیان کے رد عمل میں کیا۔۔