کوئٹہ،نومنتخب وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کا سابق وزیراعلیٰ کے اسٹاف اور عملے کو آئندہ ایک دو روز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 13 جنوری 2018 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے سابق وزیراعلیٰ کے اسٹاف اور عملے کو آئندہ ایک دو روز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ ذرائع کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے سابق وزیراعلیٰ کے تمام سٹاف اور عملے کو تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا اور امکان ہے ایک دو روز میں ان کو تبدیل کیا جائے گا ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کے سٹاف میں ایک اعلیٰ افسر پر احتساب عدالت میں کرپشن کے حوالے سے کیس بھی چل رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :