کوئٹہ، بلوچستان کے سابق اراکین اسمبلی بسنت لعل گلشن اور شبیر بادینی کی نومنتخب وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کو مبارکباد

ہفتہ 13 جنوری 2018 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) بلوچستان کے سابق اراکین اسمبلی بسنت لعل گلشن اور شبیر بادینی نے نومنتخب وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہاکہ وہ بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل بہت پیچیدہ ہیں لیکن ہمیں امید ہے کہ نومنتخب وزیراعلیٰ مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے اورہمیں خوشی ہوئی کہ بلوچستان اسمبلی نے ایسے شخص کو صوبہ کا وزیراعلیٰ بنایا جو کہ خود ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اور ہم تجویز دیتے ہیں کہ وہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری لائے ۔