اے ٹی ایم ہیکنگ روکنے کے لیے اسٹیٹ بنک نے بڑا اعلان کر دیا

اسٹیٹ بینک نے جون 2018 تک صارفین کو چپ کارڈ فراہم کرنے کے لئے بنکوں کو احکامات جاری کردئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 13 جنوری 2018 23:13

اے ٹی ایم ہیکنگ روکنے کے لیے اسٹیٹ بنک نے بڑا اعلان کر دیا
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13جنوری 2018ء ) :اے ٹی ایم فراڈ کیسسزکے منظر عام پر آنے کے بعد اسٹیٹ بنک نے اے ٹی ایم ہیکنگ روکنے کے لیے بڑا اعلان کر دیا،اسٹیٹ بینک نے جون 2018 تک صارفین کو چپ کارڈ فراہم کرنے کے لئے بنکوں کو احکامات جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے ٹی ایم فراڈ کیسسزکے منظر عام پر آنے کے بعد اسٹیٹ بنک نے اے ٹی ایم ہیکنگ روکنے کے لیے بڑا اعلان کر دیا،اسٹیٹ بینک نے جون 2018 تک صارفین کو چپ کارڈ فراہم کرنے کے لئے بنکوں کو احکامات جاری کردئیے۔

اس موقع پر اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صارفین کو چپ کارڈ فراہم کرنے کے لئے بنکوں کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں جون دو ہزار اٹھارہ کی ڈیڈلائن دے دی گئی۔ ان اقدامات سے اے ٹی ایم ہیکنگ سے صارفین کوبچایا جائے گا۔تمام کمرشل بینکس کو نئے اےٹی ایم کارڈمتعارف کرانےکےاحکامات جاری کئے گئےہیں۔

متعلقہ عنوان :