کوئٹہ، میر علی مدد جتک کا نومنتخب وزیراعلیٰ کو مبارکباد

نومنتخب وزیراعلیٰ کہ بلوچستان کے بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے،صوبائی صدر پیپلز پارٹی

ہفتہ 13 جنوری 2018 23:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے نومنتخب وزیراعلیٰ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور جن وزراء نے سابقہ دور حکومتوں میں لوٹ مار کی ہے ان کے خلاف قانونی کا رروائی کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حب چوکی میں پارٹی رہنمائوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ19 جنوری کا جلسہ بلوچستان کے سیاست میں سنگ میل ثابت ہو گا اور 19 جنوری کو حب میں جلسے سے انتخابی مہم شروع کر رہے ہیں اور2018 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیابی سے ہمکنار ہو گی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری کی مگر آئندہ بھی جمہوریت کی بقاء ترقی وخوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے نومنتخب وزیراعلیٰ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان کے بنیادی مسائل کو فوری طور پر حل کریں اور جن لو گوں نے سابقہ دور حکومتوں میں کرپشن، لوٹ مار کی ہے ان سابقہ وزراء کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں اور ہر ڈکٹیٹر کا بھرپور مقابلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ نومنتخب وزیراعلیٰ اور کابینہ بلوچستان کے مسائل پر توجہ دے اور ماضی میں جو کوتاہیاں ہوئی انہیں پورا کیا جائے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے آئندہ انتخابات کے لئے تیاریاں شروع کردیں اور 19 جنوری کو حب میں بہت بڑا جلسہ ہوگا اور آئندہ صوبہ کا وزیراعلیٰ جیالہ ہی ہوگا ۔