خیبرگرلز میڈیکل کالج پشاورمیں ’’ادبی سوسائٹی ‘‘ کے زیر نگر انی ’’یوم اردو ‘‘ کا انعقاد

ہفتہ 13 جنوری 2018 23:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) خیبرگرلز میڈیکل کالج پشاورمیں ’’ادبی سوسائٹی ‘‘ کے زیر نگر انی ’’یوم اردو ‘‘ کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کا مقصد طالبات میں اُردو زبان کی محبت پیدا کر نا اور اِس کی اہمیت ست روشناس کر انا تھا ۔اِس دِن کا مر کزی خیال لکھنو تھا اور اِسی مناسبت سے لکھنو ک شعراء اور ادیبوں کو خر اج تحسین پیش کیا گیا ۔

طالبات نے اًدو کے نواب واجد علی شاہ کی زوجہ بیگم حضرت محل پر ایک ڈرامہ پیش کیا ۔بیگم حضرت محل 1857 ء کی جنگ ِ آزادی میں اپنے فوج کی سپہ سلاری خود کی تھی اور انگریزوں کو شکست دی تھی ،طالبات نے اُن کی محل اور میدان جنگ میں زند گی کو نہایت ہی اعلیٰ انداز میں پیش کیا جس سے شرکاء کا فی متاثر ہوئے ۔اِس پیش کش کو تمام حاضرین کی جانب سے بھر پور پذیرائی ملی۔

(جاری ہے)

اِس کے علاہ مزاحیہ تقاریر سے بھی تمام شرکاء بہت محظوظ ہوئے اور طالبات کے حس مزاح کو کا فی سراہا ۔غزل سرائی کا انعقاد کیا گیا اور طالبات کی سریلی غزلوں نے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا ۔سال اول کی طالبات نے ’’کالج کی زند گی ‘‘ پر ہلکے پھلکے اور مزاحیہ انداز میں ایک خاکہ پیش کیا جس پر ہال میں موجود تمام تماشائی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوتے رہے ۔

اِس مزاحیہ انداز میں حال دِل بیان کر نے پر طالبات نے کا فی داد وصو ل کی آخر میں تقسیم انعامات کی تقریب ہوئی اور طالبات کو بہترین کارکر دگی پر انعامات اور تحائف سے نوازہ گیا ۔تمام شرکاء جس میں طالبات ،کالج اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا تدریسی عملہ شامل تھا نے اِس کاوش کو سراہا اور اعادہ ظاہر کیا کہ آئندہ بھی ایسی تقریبات کا انعقاد ضرور ہونا چاہئیے۔