صوبائی پیرا میڈکل درجہ چہارم ایسوسی ایشن کا ہیلتھ پروفیشنل الائونس اور دیگر مسائل کے حل کے لئے 22جنوری کو بنی گالہ دھرنے کے حوالے سے اجلاس

ہفتہ 13 جنوری 2018 23:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء)صوبائی پیرا میڈکل درجہ چہارم ایسوسی ایشن کا ہیلتھ پروفیشنل الائونس اور دیگر مسائل کے حل کے لئے 22جنوری کو بنی گالہ دھرنے کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز LRHپشاور میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت صوبائی چیئرمین محمد وارث خان نے کی اجلاس میں آل پاکستان پیرا میڈکس کے صدر حبیب خا ن نے بھی شرکت کی اور صوبائی درجہ چہارم ایسو سی ایشن کو 22جنوری بنی گالہ دھرنے کے حوالے سے مکمل تعاون یقین دہانی کرائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی چیئرمین وارث خان نے صوبائی حکومت کو دی گئی 15جنوری کی ڈیڈ لائن ختم ہوتے ہی 16جنوری کو پریس کلب کے سامنے ہیلتھ پروفیشنل الائونس اور دیگر جائز مطالبات کے حوالے سے بھر پور احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا اور کہا کہ پریس کلب کے سامنی22جنوری بنی گالہ دھرنے کے حوالے آئندہ کالائمہ عمل طے کیا جائیگا۔