کیپٹل سٹی پولیس پشاور اور خفیہ وفاقی انٹیلی جنس ادارے کی مشترکہ کا ر روائی

دہشتگردی اور تخریب کاری کی غرض سے کروڑوں مالیت کی اسلحہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، 5 رکنی بین الصوبائی گروہ گرفتار، ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:59

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور اور خفیہ وفاقی انٹیلی جنس ادارے نے مشترکہ طور پر کاروائی کرکے دہشتگردی اور تخریب کاری کی غرض سے کروڑوں روپے مالیت کی اسلحہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر 5 رکنی بین الصوبائی گروہ کو گرفتار کرکے ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق افسران بالا کو انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاع ملی کہ قبائلی علاقہ کی طرف سے بھاری تعداد میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی اس اطلاع پر سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان نے ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں پشاور کے داخلی و خارجی راستوں پر فل پروف ناکہ بندیاں لگا دی ایس پی صدر سرکل شوکت خان کی قیادت میں ڈی ایس پی بڈھ بیر یاسین خان، ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر شہریار خان بمعہ دیگر نفری پولیس نے کوہاٹ روڈ اور مختلف مقامات پر خصوصی ناکہ بندیاں کرکے مورخہ28/12/2017 کو مین کوہاٹ روڈ بمقام سیفن چوک ریت سے بری ٹرک نمبریK/4693 کو روک کر تلاشی لینے پر ریت کے نیچے سے مختلف بور کے 121 عدد رائفلیں اور کل16000 مختلف بور کے کارتوس برآمد ہوکر ملزمان بلور ولد آصف اور راج خان ولد راج گل ساکنان سوات کو گرفتار کیا گیا ملزمان نے انٹاروگیشن پر بتلایا کہ جملہ اسلحہ ایمونیشن مسمی پرویز ولد شیر زمان سکنہ ماشوخیل کی ملکیت ہے جس کی گرفتاری نہیں کی گئی تھی اور مقدمہ علت 988 مورخہ28/12/2017 جرم 15/17AA,7ATA تھانہ بڈھ بیر رجسٹر ہوا مسمی پرویز ایک مشہور اسلحہ سمگلر ہے جس کے خلاف KPK کے مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری کاروائی میں انفارمیشن کی بنا پر مورخہ08/01/2018 کو ایس ایچ او تھانہ انقلاب ملک احمد خان، شبیر خان اے ایس ائی بمعہ دیگر پولیس نفری نے ناکہ بنادی کے دوران ٹرک نمبری 8175/pesh کو اشارہ دیکر ٹرک ڈرائیور نے روکنے کی بجائے رفتار تیز کرکے اخر کار ٹرک کھڑا کرکے خود ٹرک سے چلانگ لگاکر نزدیک آبادی اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے جبکہ ٹرک کے خفیہ خانوں سے کل 39 عدد مختلف بور کے پستول برآمد ہوئے جس پر مقدمہ علت38 مورخہ09/01/2018 جرم 15/17AA,7ATA تھانہ انقلاب درج رجسٹر ہوا۔

آج خفیہ وفاقی انٹیلی جنس ادارے کی مدد سے پشاور پولیس نے سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران بمقام ا-وچ نہر علاقہ بڈھ بیر میں اہم کاروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی اسلحہ ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر بد نام زمانہ اسلحہ سمگلر اور کئی تھانوں کو مطلوب ملزم (1)پرویز ولد شیر زمان سکنہ ماشوخیل جس نے ٹریکٹر کے پیچھے پانی کے ٹینکر باندھ کر اور الٹو مہران نمبری R/2632 میں دیگر ساتھیوں ٹریکٹر ڈرائیور (2)دائود ولد فضل رحمن اور موٹر کار ڈرائیور(3) جلیل ولد بختیار ،(4 )نوید اقبال ولد سلابت (5) فرمان ولد شاہ حسین ساکنان درا آدم خیل بازار کو قابو کرکے پانی ٹینکر اور الٹو مہران سی(1 ) 274 عدد کلاشنکوف، (2) ایک عدد G3 ڈنگر بور،(3) 76 عدد پستول 30 بور، (4)7 عددپستول 9mm بور، (5 )20 عددپستول38 بور،(10(6 عددپستول کلاشنکوف نما،(7)14عدد چا ئینہ رائفل7.62mm،(8)رائفل ڈنگر بور13 عدد،(9)11 عددریپیٹر12 بور ،(10) ایک عددرائفلM1 ،(11 )ایک عددرائفل7mm اور مختلف بور کے ایک لاکھ25ہزار مختلف بور کے کارتوس برآمد ہو کر مقدمہ تھانہ بڈھ بیر رجسٹر ہوا یاد رہے کہ یہ پشاور پولیس اور پاکستان کی ایک بڑی کاروائی ہے جوکہ یہ اسلحہ تمام صوبوں کو سمگل ہوکر تخریب کاری اور دہشتگردی میں استعمال ہوتا ہے ملزمان کو مزید انٹاروگیٹ کیا جاتا ہے جس سے مزید انکشافات کی توقع ہیں۔

۔

متعلقہ عنوان :